جس طرح گزشتہ تین دہائیوں سے دو خاندانوں نے اس ملک کو لوٹا غریب کو نوچا ہے اس ملک کی معیشت کو تباہ کیا ہے اسکی بحالی میں وقت لگے گا اور اس وقت کے گزرنے کا انتظار نہ گزیر ہے ہمیں اپنے آنے والی نسلوں کو ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان دینا ہے جس کے لئے ہمیں برداشت کرنا ہوگا نئی حکومت نے ادارے آزاد کئے ہیں تو وہ کام کرتے نظر بھی آ رہے ہیں انشاءلله وہ وقت ضرور آئے گا جب ہماری آنے والی نسل ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان میں آنکھ کھولے گی
انشاءلله لکھنے کا مقصد کیا ہے؟ وہ یہ کے آپ نوجوان ایسی ذہنیت جو آج بھی ان کرپٹ چوروں کو اچھا سمجھتی ہے اپنی لاعلمی کی وجہ سے انکو سچ بتائیں انکو سمجھائیں عام الفاظ میں ہم جو آج کے نوجوان ہیں جن کے وہ بچے جو ابھی پیدا بھی نہیں ہوئے مقروض پیدا ہوں گے اس وقت پاکستان کا قرضہ $84500 ملین ڈالر ہے عام الفاظ میں ہر پاکستانی فرد *ایک لاکھ بیس ہزار* روپے کا مقروض ہے مزے کی بات یہ ہے کہ یہ آج سے تقریباً گیارہ سال پیچھے مشرف کے دور میں یہ قرض صرف *پینتیس ہزار روپے فی پاکستانی* تھا دل پہ ہاتھ رکھیں اور سوچیں کے گزشتہ دس سالوں میں آپ کے لئے ایسا کیا خاص کر دیا؟ جس کیلیے اتنا پہاڑ نما قرض ہمارے سر پے رکھ دیا گیا ہے. اور ان ہی دس سالوں میں پارلیمنٹیرینز کے اثاثے کہاں سے کہاں پہنچ گئے. وقت ہے ان رونگ نمبرز کو سمجھ جائیں نہیں تو تباہی اور غلامی ہمارا مقدر ٹھہرے گی اور اس سے ہمیں بچا بھی کوئی نہیں سکے گا نواز زرداری کی سیاست کو سمجھیں جو صرف اور صرف اپنے حرام کو حلال کرنے کی سیاست ہے اللّه ہمیں سمجھنے کی توفیق دے آمین
از قلم *جنید اکرم*